اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنے آپریشنز ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پاکستان ٹیکنالوجی اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ
پاکستان ٹیکنالوجی اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور کی روٹنگ بیرون ملک منتقل کر دی ہے۔
اس تبدیلی کی وجہ سے واٹس ایپ کے صارفین کو رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق، یہ بیرون ملک منتقلی صارفین کی خدمت کی سطح میں کمی کی وجہ بنی ہے، جس کی وجہ سے ویٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
دوسری جانب، پی ٹی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملک کے اندر فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی ہے۔
پچھلے ایک مہینے میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی کارکردگی میں 2 درجے کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے پاکستان کا عالمی رینک 139 ہے۔
اسی طرح، موبائل نیٹ ورک کی رفتار میں بھی 3 درجے کی بہتری آئی ہے، جس سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی 97 پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی کے مسئلے پر تحقیقات مکمل کر لی ہیں، اور ٹیلی کام آپریٹرز نے بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود مسائل کی نشاندہی کی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بینڈوڈتھ پر مزید بوجھ پڑا ہے، اور انٹرنیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔