پاکستانتازہ ترینرجحان

ترجمان افواج پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل

Spread the love

ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے من گھڑت بیان پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔

آئی ایس پی آر معلومات کے مطابق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا ایک بے بنیاد اور غیر منطقی الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ حقیقت کے خلاف ہے۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات دراصل ایک مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہیں

اور پاکستان ان کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر جاری کردہ بیان

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا

کہ پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرنا دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی مقاصد کے تحت ہیں

اور پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنائے گا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق

بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم اور نفرت انگیز بیانیے عالمی برادری کے سامنے ہیں۔

یہ الزامات مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہیں

جبکہ بھارتی آرمی چیف نے خود مقبوضہ کشمیر میں شدید تشدد کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا

کہ ایسے بیانات بھارتی فوج کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو واضح کرتے ہیں

اور دنیا بھر میں بھارتی قیادت کے مسلم مخالف ہندوتوا نظریات کے بارے میں جان بوجھ کر آگاہی موجود ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button