پاکستانتازہ ترینرجحان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ غلط تقسیم ہونے کا انکشاف

Spread the love

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ روپے غلط تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹ اجلاس

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 8 ہزار 747 بے ضابطگیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

وزیر قانون کے مطابق

بی آئی ایس پی میں بے ضابطگیوں میں پیسے ضائع نہیں ہوئے بلکہ اس کی ریکوری کر لی گئی ہے

انھوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ روپے غلط تقسیم ہوئے لیکن واپس لے لیے گئے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی غبن پر ایکشن لیا گیا ہے

پچھلے 5 سال میں بی آئی ایس پی میں 14 کروڑ سے زائد کا غبن ہوا

اور تقریباً 7 کروڑ سے زائد رقم واپس کروا لی گئی۔

ان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ 12 یا 14 سو ارب روپے تقسیم کیے جانے کے دوران

14 کروڑ روپے کا غبن اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے

اس میں کاہلی یا سستی بھی ہوئی ہے، اتنی بڑی رقم کے مقابلے میں 14 کروڑ کی رقم کا تناسب انتہائی کم ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button