فیڈر سروس کا براہ راست فائدہ تاجر برادری کو ہوگا اور خطے کی معاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگ سلطان احمد بن سولیم
ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی
کراچی: ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی نے دبئی کی بندرگاہ جبل علی سے کراچی کے لیے فیڈر سروس کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق
پاکستان کی شپنگ انڈسٹری میں بڑا انقلاب آ گیا ہے،
ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی نے جبل علی سے کراچی کے لیے فیڈر سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
فیڈر سروس سے ٹرانس شپمنٹ اور علاقے میں سمندری تجارت سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا
ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی نے دبئی کے جبل علی بندرگاہ سےکراچی تک
کنٹینروں کی ترسیل کے لیے اس فیڈر سروس کا آغاز کیا ہے
ڈی پی ورلڈ گروپ چیئرمین سلطان احمد بن سولیم
ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے فیڈر سروس کا افتتاح کیا
ڈی پی ورلڈ، این ایل سی، اور پورٹ قاسم کے اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے
جبل علی اور کراچی کے مابین ہفتہ وار فیڈر سروس چلائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ فیڈر سروس کی وجہ سے جبل علی سے کراچی
اور دیگر عالمی منڈیوں تک کنٹینروں کی ترسیل کم لاگت اور کم وقت میں ہو سکے گی
تیز ترین اور قابل اعتماد ترسیل سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی۔
ڈی پی ورلڈ نے کہاکہ کنٹینروں کے لیے فیڈر سروس کا براہ راست فائدہ
تاجر برادری کو ہوگا اور خطے کی معاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔