ملک کے مجموعی ذخائر 16 ارب 45 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق
زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے تک
ملک کے مجموعی ذخائر 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ
ڈالرسے بڑھ کر 16 ارب 45 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے ذخائر
مرکزی بینک کے ذخائر 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے
11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر11 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 4 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر
4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
رواں ہفتہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔