وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا “چیف منسٹر مینارٹی کارڈ” لانچ کردیا۔
ایوان اقبال کمپلیکس تقریب
ایوان اقبال کمپلیکس میں ہونیوالی تقریب میں ہندو،سکھ اورکرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی،
مینارٹی کارڈ تقسیم
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی مرد وخواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے۔
انہوں نے اے ٹی ایم مشین کے ذریعے مینارٹی کارڈ کی ٹرانزیکشن کا مشاہدہ کیا
پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10ہزار500 روپے ملیں گے۔
صوبائی وزیراقلیتی امور خطاب
صوبائی وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ نے پنجابی میں خطاب کیااور مریم نواز کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مینارٹی کارڈ حاصل کرنے والے مرد وخواتین کو مبارکباد دی۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔