
منافع خوروں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے عوام پریشان:
قیمتوں میں ہوشربا اضافہ:
مارکیٹ کی اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی کچھ منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔
صرف چند دنوں کے اندر انڈوں کی قیمت فی درجن 230 روپے سے بڑھ کر 272 روپے تک جا پہنچی ہے۔
اہم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ:
چھوٹے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو کر یہ 2500 روپے فی کلو ہوگئی ہے
بڑے گوشت کی قیمت بھی بڑھ کر 1400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،
سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمتوں میں 100 سے 300 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔
انتظامیہ کی خاموشی پر سوالات:
دوسری طرف، کنزیومر ایسوسی ایشن کا یہ کہنا ہے کہ انتظامیہ اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں،
جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔