تازہ ترینرجحانکھیل

بھارت سے شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے؟

شیئر کریں

بھارت نے پاکستان کو اہم ٹاکرے میں 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دی ہے

چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی کرکٹ ٹیم نے

پاکستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

دبئی میں ہونے والے اس مقابلے میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کی اور بھارت کو 242 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس میں سعود شکیل نے

62 رنز اور رضوان نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بھارت نے ہدف کے تعاقب میں آغاز میں کچھ مشکلات کا سامنا کیا،

مگر ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ شبھمن گل اور شریاس نے

ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 242 رنز کا ہدف 45 گیندیں باقی رہنے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بنگلادیش کے بعد پاکستان کو شکست دے کر بھارت ٹیم گروپ اے کی دیگر ٹیموں میں پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست آ گئی ہے

جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان کی ٹیم منفی ریٹنگ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری یعنی چوتھے نمبر پر موجود ہے،

جس سے یہ خدشہ لاحق ہو گیا ہے کہ وہ اگلے مرحلے تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو شکست دیدی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button