گووندا اور اہلیہ سنیتا آہوجا میں طلاق کی افواہیں

گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں:
معروف بولی وڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
دونوں کی جوڑی ان کے چاہنے والوں میں خاصی مقبول ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کی ازدواجی زندگی میں مشکلات آ گئی ہیں۔
شادی کی تاریخ اور ملاقات:
گووندا اور سنیتا کی شادی 11 مارچ 1987 کو ہوئی تھی، جو کہ تقریباً 37 سال قبل کی بات ہے۔
دونوں کی پہلی ملاقات گووندا کی فلم ’تن بدن‘ کے مہورت پر ہوئی تھی۔
بچوں کا ذکر اور حالیہ خوشی:
جوڑے کے دو بچے ہیں، بیٹی نرمدا (ٹینا) اور یشوردھن۔
حال ہی میں، یشوردھن کی سالگرہ کے موقع پر پوری فیملی کو خوشی کی حالت میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سنیتا کی خود مختاری:
سنیتا آہوجا نہ تو کسی فلم میں نظر آئیں ہیں اور نہ ہی اداکاری کی دنیا کی کوئی مشہور شخصیت ہیں۔
ان کی خوش مزاجی اور بے باک گفتگو کی وجہ سے وہ عوام میں خاصی مقبول ہیں
ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے شوہر کے بنگلے کے سامنے والے فلیٹ میں رہتی ہیں۔
علیحدگی کی وجوہات:
سنیتا نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی بڑی ہو رہی تھی، تو انہوں نے الگ رہنے کا فیصلہ کیا تاکہ بیٹی متاثر نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلے میں شوہر کا دفتر ہونے کی وجہ سے
آنے جانے والے افراد کی موجودگی بیٹی کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہے۔
گووندا کی خاموشی اور افیئر:
گووندا ان دنوں سینما کی دنیا سے دور ہیں، لیکن وہ اور سنیتا کسی نہ کسی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہتے ہیں۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق!
گووندا کے ایکسٹرا میریٹل افیئر کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اور ان کی طلاق کی کارروائی آخری مراحل میں ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان کا ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلق ہے،
جو کہ ان کی ازدواجی زندگی میں دراڑ کا سبب بن رہا ہے۔
سنیتا کے خدشات:
سنیتا نے حالیہ انٹرویوز میں اپنے شوہر کے افیئر کی جانب اشارہ کیا ہے۔
کہا کہ جب گووندا مصروف تھے تو انہیں ان پر بھروسہ تھا۔
لیکن اب، جب وہ 60 سال کے ہو چکے ہیں اور زیادہ وقت گھر پر گزارتے ہیں
تو انہیں یہ ڈر ستاتا ہے کہ کہیں شوہر کسی اور کے ساتھ نہ جڑ جائیں۔