تازہ ترینرجحانکھیل

سفارشیوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، عمران خان

شیئر کریں

عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کی میڈیا سے بات چیت:

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

جب سفارش پر لوگ منتخب کیے جائیں گے تو کرکٹ کے کھیل کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے محسن نقوی سے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کے پاس کرکٹ کے حوالے سے کیا تجربہ ہے۔

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی ملاقات کے بعد

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ

عمران خان آج کرکٹ کی صورتحال پر بہت نالاں تھے کیونکہ انہوں نے پاکستان کا میچ پی ٹی وی پر دیکھا تھا۔

علیمہ خان کے مطابق میچ ہارنے کی وجہ سے عمران خان کا غصہ کرکٹ پر نکلا،

انہیں میچ کی شکست کی وجہ سے گہرا دکھ محسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب سفارش پر لوگ آتے ہیں تو اس سے کرکٹ کو نقصان ہوتا ہے،

اور یہ کہ محسن نقوی کو پہلے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر داخلہ بنایا گیا۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی جن عہدوں پر فائز ہیں،

انہوں نے ان کا بیڑا غرق کر دیا ہے
پاکستان میں کسی اور کے پاس اتنے عہدے نہیں جتنے کہ محسن نقوی کے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اتنی خراب کارکردگی کے بعد ایک باعزت آدمی مستعفی ہو جاتا ہے،

مگر محسن نقوی ایسا نہیں کریں گے۔ ان سے پوچھا جائے کہ انہیں کرکٹ کے بارے میں کیا معلوم ہے؟

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button