
اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوفزدہ!
اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان بتایا گیا ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں خوفناک جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔
پنجاب میں راولپنڈی، مری اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،
جس سے شہریوں میں دہشت اور ہراس پھیل گیا، اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھنے میں آئے۔
پشاور کے رہائشی بھی گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے۔
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان، بلال احمد فیضی کے مطابق، مختلف اضلاع میں زلزلے کے
جھٹکے تو محسوس کیے گئے مگر کسی بھی قسم کا نقصان یا ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیے:
شدید بارش سے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کا خطرہ بڑھنے کا امکان
چناب، راوی اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے
پاکستان سیلابی امداد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا 30 لاکھ ڈالر ہنگامی گرانٹ کا اعلان
دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان