ہیلیون کا پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا اعلان

شیئر کریں

ہیلیون پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا!

صارفین کی صحت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہیلیون نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ

پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے،

جس کے لیے کمپنی ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔

اس منصوبے کا آغاز 2023 میں ہوا تھا اور اسے 2026 کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف ہے،

تاکہ اس اوور دی کاؤنٹر دوا کی فراہمی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ہیلیون کے چیف ایگزیکٹو قوی نصیر نے اس بات پر زور دیا کہ کمپنی کا بنیادی مقصد لوگوں کو آسان

اور فوری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تقریب کے دوران قوی نصیر نے یہ بھی بتایا کہ 2022 میں

جی ایس کے سے علیحدگی کے بعد، ہیلیون کو مقامی ترقی اور نئی اختراعات کی حمایت کے لیے زیادہ خود مختاری اور لچک ملی ہے۔

مزید پڑھیے!

چکن گونیا وائرس کی بڑی عالمی وبا پھوٹنے کا خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

ماہرین نے شراب نوشی کرنے والوں کو خبردار کردیا، ’جان جاسکتی ہے‘

پاکستان میں کینسر پر قابو پانے کے لیے قومی رجسٹری ناگزیر، ماہرین صحت

پاکستان میں پہلی بار مقامی بایومالیکیول سے اینٹی ریبیز ویکسین تیار

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version