انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

شیئر کریں

کراچی :برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کروڑوں مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئیں، بھارتی لیجنڈ گلوکارہ کو گزشتہ ماہ جنوری میں نمونیا اور کورونا کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے تقریباً 80 برس تک فلمی دنیا پر راج کیا، غلام حیدر وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے لتا کی آواز سن کر بہت حوصلہ افزائی کی تھی۔ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے کم و بیش پچاس ہزار سے زائد گانے گائے جس کی وجہ سے 1974 سے 1991 تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق لتا منگیشکر دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی واحد گلوکارہ ہیں۔ 

لتا کو بے شمار ایوارڈز ملے، خود ان کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا ایوارڈ لوگوں کا پیار ہے لیکن ان کے پاس بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ’بھارت رتنا ‘بھی ہے۔ وہ بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 1974ء میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ان کا نام دنیا میں سب سے زیادہ گانے گانے والی گلوکارہ کے طور پر آیا۔

لتا منگیشکر نے تمام عمر شادی نہیں کی ، پچاس کی دہائی میں لتا اور استاد سلامت علی خان کی محبت کے چرچے رہے، لتا منگیشکر استاد سلامت علی خان کو پسند کرتی تھی اور ان کے شادی کی بھی خواہشمند تھیں۔

استاد سلامت نے اپنی زندگی میں کہا تھا کہ لتا بائی کوئی عام فنکارہ نہیں ہیں۔ گلزار نے کہا کہ لتاجی کی آواز ہمارے عہد کا ثقافتی عجوبہ اورمظہر ہے۔ یہ ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ ہم کم از کم ایک بار ان کی آواز نہ سنتے ہوں۔

جیسے محمد رفیع کے جانے کے بعد ان کمی آج تک پوری نہیں ہو سکی اسی طرح لتا منگیشکر کی کمی بھی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button