
کراچی: ذاتی مالیاتی انتظام کا حل فراہم کرنے والے بڑے ادارے حساب کتاب (Hysab Kytab) نے اعلان کیا ہے کہ اُس کا وائٹ لیبلڈ Personal Financial Management (PFM) سلوشنز اب Temenos Exchangeپر دستیاب ہے، جو Fintech (فن ٹیک) سلوشنز کی ایک کھلی مارکیٹ ہے۔
حساب کتاب پی ایف ایم کا Temenos Infinity کے ساتھ غیرمعمولی انضمام کا مقصد بینکوں کو صارفین کے انہتائی ذاتی نوعیت کے مالیاتی خوابوں کو سمجھنے اوربغیر کسی مداخلت کے صارفین کو کراس سیلنگ اور اپ سیلنگ کے ذریعے آمدنی کے نئے مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔
حساب کتاب Temenos Infinity سلوشن کے لازمی حصے کے طور پر بینکوں کے صارفین کو اپنے تمام مالیاتی معاملات کا اجمالی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ درست مالیاتی فیصلے کرنے کے لیے معلومات فراہم کرے گا۔
Temenos Exchange مارکیٹ میں تیزی سے اور بڑے پیمانے پر جدت لاتا ہے۔ اس مارکیٹ میں پہلے سے مربوط اور منظور شدہ فن ٹیک سلوشنز پیش کرتا ہے، جس کو باآسانی Temenos کے اوپن پلیٹ فارم سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ جو بینکوں کو کم ترین اخراجات میں نئے مالیاتی خدمات کی فراہمی میں سہولت دیتا ہے۔
Temenos Exchange فن ٹیک اور سافٹ ویئر ڈویلپرز کے ایکسلیٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اور انہیں نئے بینکنگ سلوشنز تیار کرنے، مستحکم کرنے اور پیسے کمانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
Temenos Exchange میں شمولیت کا مطلب ہے کہ حساب کتاب ایک ہی وقت میں 150 ممالک میں 3,000 سے زیادہ بینکوں کے نیٹ ورک کو اپنا حل فروخت کرسکتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ کمیونٹی دنیا بھر میں 1.2 ارب لوگوں کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔
حساب کتاب کے سربراہ محمد یاسر الیاس نے کہا کہ ایسے اداروں کے لیے فن ٹیک کا تعاون ضروری ہوگیا ہے جو اپنی رسائی بڑھانا اور تکنیکی مہارت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ Temenos کے ساتھ یہ اتحاد حساب کتاب کو ان مارکیٹوں تک پہنچنے کے قابل بنائے گا جہاں تک وہ ابھی نہیں پہنچ پایا ہے۔ بشمول millennials اور tech savvy صارفین۔ یہ تعاون فن ٹیک انڈسٹری کو صارفین کی ڈیجیٹل مالی شمولیت کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے میں مدد دے گا۔
Temenos ایکسچینج میں حساب کتاب کی شمولیت بینکنگ کمیونٹی کے ساتھ ہماری وابستگی کو مزید بڑھاتی ہے اور Temenos کے صارفین کوحساب کتاب کے PFM سلوشن سے آسانی سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے۔ ہم اپنے کاروباری اہداف کے حصول کے لیے Temenos پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
محمد یاسر الیاس نے مزید کہا کہ اس تعاون کا مقصد سرمائے کی بہترین قدر فراہم کرنا اور صارفین کی بڑھتی ہوئی مالی ضروریات کو سمجھ کر اور انہیں پورا کرکے بینکوں کااپنے صارفین سے گہرا تعلق استوار کرنے میں مدد کرنا ہے۔