
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی!
کے ایس ای 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بلند سطح پر پہنچ گیا!
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا،
جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1500 سے زیادہ پوائنٹس
کا اضافہ کیا اور ایک لاکھ 46 ہزار کی سطح عبور کر گئی۔ دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر، اس انڈیکس میں
1,527.78 پوائنٹس یا 1.05 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 1,46,910 کی سطح پر موجود تھا۔
مختلف شعبوں میں بھرپور خریداری کی گئی، خاص طور پر
آٹوموبائل اسمبلی
کمرشل بینکس
تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں
اور ریفائنریز کے حصص میں دلچسپی بڑھی۔
اس کے علاوہ،
اے آر ایل
این آر ایل
ماری
پی او ایل
ایچ بی ایل
ایم سی بی
ایم ای بی ایل
اور یو بی ایل کے شیئرز بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے، ایس ای 100 انڈیکس
نے 4,348 پوائنٹس یا 3.1 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 145,383 پوائنٹس پر ہفتہ بھر کا اختتام کیا تھا۔
مزید پڑھیے:
اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار کی بلند سطح عبور کرگیا
190 ملین پاؤنڈ کیس کی وصولیوں کیلئے بحریہ ٹاؤن کی 6 جائیدادیں نیلام
امریکی ٹیرف میں کمی کے باوجود پیداواری لاگت برآمدات میں بڑی رکاوٹ