
ای سی سی نے اسٹیل شعبے کی بحالی اور رہائشی قرضوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے!
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارتِ تجارت کی جانب سے پیش کی گئی
اسٹیل صنعت کی بحالی سے متعلق رپورٹ کی تصدیق کی اور سستا رہائشی قرضوں کے لیے
مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم کی منظوری دے دی۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی،
جس میں صنعتی ترقی، ماحولیاتی پالیسی، ہنر مندی کی بہتری،
رہائشی قرضہ جات اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے اہم قومی امور پر غور کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق،
اسٹیل انڈسٹری کی بحالی کا منصوبہ قومی ٹیرف پالیسی 2025–30 کے تحت تیار کیا گیا ہے،
جس کا مقصد پیداوار کے اخراجات میں کمی اور برآمدی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
اس کے علاوہ،
ای سی سی نے لاہور ہائی کورٹ کے غنی گلاس لمیٹڈ کو گیس اور آر ایل این جی ٹیرف میں رعایت دینے کے
فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی وزارتِ تجارت کی تجویز کو بھی منظوری دی۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ چونکہ پانچ برآمدی شعبوں کے لیے توانائی کی رعایتیں پہلے ہی ختم کی جا چکی ہیں، اس لیے یہ اپیل مناسب ہے۔