انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

رنویر سنگھ کی فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر اور پی پی کے جھنڈے کا استعمال

شیئر کریں

فلم ’دھرندر‘ میں پاکستان مخالف مناظر اور پیپلزپارٹی کے جھنڈے شامل ہونے کا انکشاف!

رنویر سنگھ کی آنے والی بھارتی فلم ’دھرندر‘ میں پاکستان کے خلاف مناظر اور پاکستانی سیاست سے متعلق علامات کے استعمال نے ہلچل مچا دی ہے۔

حالیہ ویڈیوز میں پاکستانی پرچم کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے
جھنڈے
بینرز
اور بینظیر بھٹو کی تصویریں بھی نظر آئیں، جنہیں فلم کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے۔

فلم کے کرداروں اور ایکشن مناظر پر مشتمل ٹیزر میں مرکزی اداکار رنویر سنگھ کے علاوہ
سنجے دت
اکشے کھنہ
اور ارجن رام پال جیسے دیگر فنکار بھی دکھائی دیے ہیں۔

ان مناظر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم پاکستان کے خلاف ایک منفی بیانیہ پیش کرے گی۔

ویڈیو میں پاکستان پولیس کے کرداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں سنجے دت کے کردار کو گرفتاری

کے مناظر میں دکھایا گیا ہے، جبکہ رنویر سنگھ کے کردار کو ممکنہ طور پر پاکستان میں دہشت گردی اور

قتل و غارتگری کی کارروائیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ،

ایک اور ویڈیو میں پاکستانی پرچم کو لہراتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا، جس پر بھارتی سوشل میڈیا

صارفین نے اداکار رنویر سنگھ کی ہزیمت کے لیے تنقید کی اور بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے یاد دلایا کہ دلجیت دوسانجھ جیسے اداکار کا بائیکاٹ کیا گیا تھا،

لیکن رنویر سنگھ کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں دیکھی گئی۔ اب ان مناظر میں پیپلزپارٹی کے جھنڈے
پوسٹرز
اور بینظیر بھٹو کی تصاویر بھی شامل ہیں،

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کے کچھ مناظر پاکستان میں بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔

فلم کی کہانی کے بارے میں واضح معلومات دستیاب نہیں ہے، مگر بھارتی میڈیا کے مطابق ’دھرندر‘ میں

ایک خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے بڑے مشن کو دکھایا جائے گا جو قومی سلامتی سے متعلق کئی

سازشوں سے پردہ اٹھائے گا۔

رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ہی اس خفیہ ایجنسی کے کردار میں نظر آئیں گے،

اور اس میں بھی پاکستان کے خلاف زہر افشانی کا امکان ہے، جیسا کہ ماضی کی دیگر فلموں میں ہوا ہے

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button