
اسرائیلی وزیر دفاع کا اعتراف: ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کوششیں:
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی بھرپور کوششیں کیں،
مگر انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ رائٹرز کے مطابق، جمعرات کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کاٹز نے
کہا کہ اگر خامنہ ای تک رسائی ممکن ہوتی، تو اسرائیل جنگ کے دوران انہیں شہید کر دیتا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ خامنہ ای کو اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا،
جس کے باعث وہ زیر زمین چلے گئے اور اپنے کمانڈروں سے بھی رابطہ منقطع کر لیے،
جن کو بعد میں شہید کیا گیا۔ نتیجتاً، یہ ہدف حاصل کرنا عملی طور پر ممکن نہ رہا۔
اسرائیل ایران جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی
زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ
یکم جولائی سے ٹیکس چوروں کے بینک اکاؤنٹس 3 روز کیلئے معطل ہوں گے
مئی میں بجلی کی پیداوار 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فنانس بل پارلیمنٹ میں آسانی سے منظور
پاکستان، ڈیجیٹل انقلاب کی راہ پر گامزن؛ سافٹ پاور سے اسمارٹ پاور کا سفر