کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی حکومت سے الگ ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ تمام تحفظات اور وعدوں کے باوجود کابینہ نے یکطرفہ طور پر مردم شماری کی منظوری دے دی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد سڑکوں پر آنے کے سوا ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے، حکومت میں رہ کر احتجاج کا آپشن استعمال نہیں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
تاہم خالد مقبول صدیقی نے شکواہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہم سے جو بھی وعدے کیے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، تو اب حکومت میں رہنے کا کیا جواز رہ جاتا ہے۔