تازہ ترینرجحان

190 ملین پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

Spread the love

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا۔

وکیل بانی پی ٹی آئی کا بیان

وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج (پیر) دن ساڑھے 10بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس فیصلہ تاریخیں

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔

احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button