تازہ ترینرجحان

احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر کر دیا گیا

Spread the love

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر کر دیا گیا۔

محفوظ فیصلہ کب سنایا جاے گا

محفوظ فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سنانا تھا۔

واضح رہے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔

احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی لیکن تیسری بار بھی فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا

نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button