بزنستازہ ترینرجحان

پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان جوائنٹ بزنس کونسل کے لیے ایم او یو پر دستخط

پاکستانی برآمد کنندگان کو بنگلہ دیش سے 25,000 میٹرک ٹن چینی کا ابتدائی آرڈر موصول ہوا ہے، عاطف اکرام شیخ

Spread the love

بنگلادیش اور پاکستان کے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کےلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے گئے۔

ڈھاکا میں ہونے والا برنس فورم

ڈھاکا میں برنس فورم کے دوران فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)

اور فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف بی سی سی آئی) نے مشترکہ بزنس کونسل کی تشکیل کے لیے

اعلیٰ سطح کی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق کونسل کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔

ڈھاکا میں پاکستانی وفد

ڈھاکا میں پاکستانی وفد نے ’ایف پی سی سی آئی‘ کے صدر عاطف اکرام شیخ کی سربراہی میں بنگلہ دیش، پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ وفد کا دورہ بنگلہ دیش 12 سال بعد دیکھنے میں آیا ہے

علاوہ ازیں پاکستان کا تجارتی وفد آئندہ چند روز میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ملاقات کرے گا۔

ایف بی سی سی آئی‘ ایڈمنسٹریٹر محمد حفیظ الرحمٰن

ایف بی سی سی آئی‘ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حفیظ الرحمٰن نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک)

اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) جیسے فورمز کے ذریعے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے

دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تعلیم، ٹیکنالوجی، انسانی وسائل کی ترقی

تحقیق اور اختراع جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔

اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ

’بزنس فورم میں متنوع صنعتوں اور شعبہ جات جیسے کہ الیکٹرانکس، کاریں، صنعتی مشینری،

قالین، کھلونے، سیرامکس، سینیٹری مصنوعات،

دستکاری، کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس، چمڑے کی

مصنوعات، ہوم اپلائنسز، پراسیسڈ فوڈز، فرنیچر،

پلاسٹک کے سامان، جوٹ کی مصنوعات، کاسمیٹکس، کھیلوں کے سامان

اور زیورات وغیرہ سے متعلق کاروباری دلچسپیوں کی نمائندگی ہوئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تجارتی وفد نے ایک دن قبل بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیر الدین سے اہم ملاقات کی

جس میں انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے پاکستانی برآمد کنندگان اور قومی مصنوعات کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے لیے ویزا شرائط میں پہلے سے ہی نرمی کردی ہے

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا

پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلہ دیش انوسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بیڈا) سے بھی اعلیٰ سطح کی

ملاقاتوں میں باہمی تجارتی فروغ کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button