انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان
بھارتی اداکار “سیف علی خان” پر چاقو سے حملہ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی
بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھرڈکیتی کی کوشش کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
اداکار سیف علی خان پر حملہ
بالی ووڈ کے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات ساڑھے تین بجے ممبئی میں بینڈرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا۔
سیف علی کی مزاحمت پر چوری کے لئے آئے شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا
اس حملے میں اداکار زخمی ہو گئے ہیں اور اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان لیلاوتی اسپتال کے مطابق
ترجمان لیلاوتی اسپتال کا کہنا ہے کہ سیف علی کو گہرے زخم آئے ہیں
انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب بھی زخم آیا ہے۔ واضح رہے کہ مزاحمت پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
ممبئی پولیس تحقیقات
ممبئی پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے اور گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔