پاکستانتازہ ترینرجحان

کراچی، سندھ کابینہ نے 8 ہزار الیکٹرک بسوں کی منظوری دیدی

Spread the love

کراچی: سندھ کابینہ نے 8000 الیکٹرک بسیں
نیشنل انرجی اینڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این ای ٹی سی) کو چلانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا

جس میں صوبائی وزراء، مشیراں اور معاونین خاص نے شرکت کی۔

چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز اجلاس میں موجود رہے۔

کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس منظور کیے جبکہ وزیر اعلیٰ نے وزرا کو صوبے بھر میں جاری

ترقیاتی کاموں کی بھرپور نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کا معیار بہترین ہونا چاہیے
اور برقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

کابینہ نے واپڈا کی درخواست پر کے فور پروجیکٹ کو ایس آر بی ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کراچی کا اہم منصوبہ ہے اس لیے استثنیٰ دے رہے ہیں

سندھ حکومت ذیلی ٹھیکیدار کو استثنیٰ نہیں دے سکتی۔

ایس بی آر اور ایف بی آر

کابینہ نے ایس بی آر اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کی منظوری دی۔

اس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم سے بات کی ہے

ایس بی آر اور ایف بی آر آپس میں وقت مقرر کر کے مصالحت کریں۔

کابینہ نے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے
بجٹ 740.157 ملین روپے اور

سال 24-2023 کے نظر ثانی شدہ بجٹ 398.057 ملین روپے کی منظوری دی۔

الیکٹرک بسیں کتنے مرحلو میں چلے گی؟؟

اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ این ای ٹی سی 8000 الیکٹرک بسیں 3 مرحلوں میں چلانا چاہتی ہے

پہلے مرحلے میں 500 بسیں
دوسرے مرحلے میں 5000 اور
تیسرے میں 4 ہزار سے 6 ہزار بسیں چلائیں گے۔

اس وقت 50 بسیں چل رہی ہیں۔ این ای ٹی سی کی تجویز ہے کہ رینٹ ٹو اون ماڈل پر بسیں چلائیں۔

این ای ٹی سی کو منظوری

کابینہ نے 8000 الیکٹرک بسیں این ای ٹی سی کو چلانے کی منظوری دی۔

ٹیچنگ لائسنس کی منظوری

کابینہ نے ایم او یو کرنے اور 195 فریش ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے امیدواروں کی بھرتی کی منظوری دی۔

ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے اساتذہ گریڈ بی ایس 16 میں مقرر کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ خواجہ سراؤں کو تعلیم تک بہت کم رسائی ہے

قومی سطح پر خواجہ سراؤں کی خواندگی کی شرح 40.15 فیصد ہے اور سندھ میں 34.16 فیصد ہے،

ایک بہترین پالیسی مرتب کر کے کابینہ میں پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ خواجہ سراؤں کو بغیر کسی مت بھید کے تعلیم کی رسائی فراہم کی جائے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button