کراچی: دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے بری، بحری اور مضبوط فضائیہ کی ضرورت پیش آتی ہے۔
ویب سائٹ پر مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ حوالے سے رپورٹ شائع
انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے دنیا کی دس مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی
جس میں اُن کے پاس موجودایئرکرافٹس (جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر و دیگر امدادی جہازوں) کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
چارٹ کے مطابق امریکا دنیا میں سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے
اس کے بعد روس اور پھر تیسرے نمبر پر چین ہے۔
بھارت کا چوتھا جبکہ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا
اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر دنیا میں طاقتور ترین فضائیہ کی
فورس رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے اور یہ ترقی سے ایک درجہ بہتر ہے۔
اس کے بعد ترکیہ اور پھر دسواں نمبر فرانس کا ہے۔
امریکی فضائی طاقت روس، چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ افواج سے زیادہ ہے۔
امریکا فضائیہ بجٹ
امریکا کی فضائیہ کے پاس 5 ہزار 737 جنگی طیارے، 1854 ہیلی کاپٹر جبکہ
3 ہزار 722 امدادی طیارے موجود ہیں اور اس کا سالانہ بجٹ 800 ارب ڈالر ہے
جو عالمی فوجی اخراجات کے تقریبا چالیس فیصد کے قریب بنتے ہیں۔
روس امریکی فضائی صلاحیت
روس کے پاس امریکی فضائی صلاحیت کا ایک تہائی طاقت ہے
جس میں 1,554 ہیلی کاپٹر، 809 لڑاکا طیارے اور 610 معاون طیارے ہیں۔
روس کے پاس بحری بیڑا ہے جبکہ 2022 میں شروع ہونے والی یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے روس کے 220 طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔
چین درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آتا ہے، لیکن ملک بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی کو تیز رفتاری سے ترقی دے رہا ہے۔
چین کا اعلان
چند ہفتے قبل چین نے اپنے بیڑے میں چھٹے لڑاکا جیٹ کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے
جو جدید صلاحیتوں کا حامل جبکہ اس میں لوڈ کی گنجائش بہت زیادہ اور سپر سونک رفتدا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین ہوا کی رفتار جتنے لڑاکا طیارے بنانے پر بھی کام کررہا ہے۔
اس کے علاوہ انڈیا کے پاس 2296 جہاز و ہیلی کاپٹر،
جنوبی کوریا 1576
جاپان 1459 جبکہ
پاکستان کے پاس 1434 جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ مصر، ترکیہ اور فرانس کے پاس بالترتیب، 1080،
1069 اور 972 طیارے، ہیلی کاپٹر و امدادی جہاز موجود ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔