آج بھی سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے
2741 ڈالر کی سطح پر آگئی، اسی طرح ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2700روپے گھٹ کر
286400 روپے کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت 2315روپے گھٹ کر 245541روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی تھی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2767ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز
24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 289100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی
257روپے کی کمی سے 227209 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
چاندی کی قیمت
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 14روپے کی کمی سے 3395روپے اور
فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12روپے کی کمی سے 2910روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔