پاکستانتازہ ترینرجحان

مراد علی شاہ نے سندھ انوویٹیو اسٹارٹ اپس ایگزی بیشن 2025ء کا افتتاح کردیا

شیئر کریں

سندھ انوویٹو اسٹارٹ اپس ایگزی بیٹ 2025ء کا افتتاح:

حکومت اور صنعت کے تعاون سے ٹیکنالوجی اور تعلیم کا فروغ:

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے

کراچی کے فیڈریشن ہاؤس میں سندھ انوویٹو اسٹارٹ اپس ایگزی بیٹ 2025ء کا افتتاح کیا۔

اس ایونٹ کا مقصد صوبہ سندھ میں جدید ہائی ٹیک کاروباری اداروں کو فروغ دینا، تعلیمی اداروں اور

صنعت کے مابین تعاون کو مضبوط بنانا، نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا، درآمدات کے متبادل پیدا

کرنا، اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی کے لئے ایک مستحکم انوائرنمنٹ تیار کرنا تھا۔

عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ ایف پی سی سی آئی کا ماننا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا مستقبل

جدت، انٹرپرینیورشپ اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی میں ہے۔

اب وقت ہے کہ صنعت اور تعلیمی شعبہ ایک دوسرے کے قریب آئیں اور مل کر ملک کی ترقی میں کردار ادا

کریں۔ یہ تعاون صرف پارٹنرشپ کا معاملہ نہیں بلکہ ملک کی مسابقتی برتری کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کی تعلیمی اثرات کو کلاس روم سے

آگے لے جانے اور معیشت میں کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

اسی طرح، ایف پی سی سی آئی کی

ہائر ایجوکیشن
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
کی مرکزی کمیٹی کی کنوینر م ماہین سلمان کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیمی اداروں اور ان کے تحقیق و ترقی کے شعبوں کے لئے حکومت

کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، کیونکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے

ایک مضبوط اور پائیدار اقتصادی ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سب سے زیادہ فنڈز یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے لئے مختص

کرتا ہے تاکہ تعلیمی اور تحقیقی شعبہ میں ترقی ممکن بنائی جا سکے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button