تازہ ترینرجحانصحت

چھاتی کے سرطان کی نئی دوا کے حوصلہ افزا نتائج

شیئر کریں

نئی دوا سے چھاتی کے کینسر کی رسولیوں کی نشوونما رکنے کا اشارہ:

خون کے ٹیسٹ سے جلد تشخیص ممکن:

ایک تازہ تحقیق کے مطابق

ایک نئی دوا نے چھاتی کے سرطان کی رسولیوں کے بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے،

جس سے امکان ہے کہ یہ کیموتھراپی کی ضرورت کو مؤخر کر سکتی ہے۔

سیرینا-6 کلینیکل ٹرائل میں یہ معلوم ہوا کہ ،

کیمیزیسٹرنٹ ہارمونز کے ذریعے کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روکنے میں مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مطالعہ ہے جس میں خون کے ذریعے کینسر کی مزاحمت کی

جلدی شناخت ممکن ہوئی ہے، جو مریضوں کے علاج کے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں اُن مریضوں پر خاص توجہ دی گئی جن میں HER2-منفی بریسٹ کینسر مثبت پایا گیا،

جو کہ مجموعی کیسز کا تقریباً 70 فیصد حصہ ہے۔

HER2-منفی کا مطلب ہے کہ چھاتی کے کینسر کے خلیوں میں HER2 پروٹین کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی۔

کلینیکل ٹرائل کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ

جن مریضوں کا علاج کیمیزیسٹرنٹ سے کیا گیا، ان میں کینسر کی ترقی میں 56 فیصد کمی دیکھی گئی،

جب کہ معیاری علاج کے مقابلے میں یہ بہت مؤثر ثابت ہوا۔

ڈاکٹروں نے مریضوں کے خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کی نشاندہی کی،

جو موجودہ علاج کی ناکامی کے امکانات کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

ایک معروف پروفیسر نے اس دوا کو چھاتی کے سرطان کے علاج میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے،

جس سے امید جگی ہے کہ مستقبل میں اس کے ذریعے کینسر کے علاج میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، <a href="https://www.instagram.com/daynewstv/?fbclid=IwZXh0bgNhZW0CMTEAAR2pGMihuBagOg7RBNCy01RCBXih1S9TiwBa6Em1vQzrpelYve7JNVaMv44_aem_neCbBfXfHOzpOoBuvlkz8Q">انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button