انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

بھارتی موسیقار کی پیروڈی نے ’ماہیا‘ کو دوبارہ وائرل کردیا

شیئر کریں

یش راج مکھاٹے کی مزاحیہ پیروڈی نے ’ماہیا‘ کو دوبارہ مقبول بنا دیا:

بھارتی موسیقار یش راج مکھاٹے نے عینی خالد کے مشہور گانے ’ماہیا‘ کو ایک طنزیہ پیروڈی میں شامل کرکے اسے سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھی وہ ’پاوری گرل‘، ’رسوڑے میں کیا تھا‘ اور ’تواڈا کتا ٹومی‘ جیسی ہٹ ویڈیوز کی پیروڈیز بنا چکے ہیں۔

اس بار انہوں نے ’ماہیا‘ کے گانے اور ایک انٹرویو کا کلپ جوڑ کر ایک مزاحیہ ویڈیو تیار کی،

جس میں گانے کو ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک انٹرویو کا حصہ شامل ہے،

جس میں ایک شخص سے پوچھا گیا کہ اپنے والدین میں سے کس طرف کے رشتہ دار زیادہ پسند ہیں،

تو اس نے جواب دیا کہ ’مجھے تو رشتے دار کا لفظ ہی پسند نہیں ہے!‘

اسی جملے کو ہنسی مذاق اور موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

یہ مزاحیہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی

جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ عینی خالد نے بھی اس ویڈیو پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے:

پاکستانی فلم’لو گُرو‘ نے 55 کروڑ روپے کما لیے

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button