
پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے فیفا کا اہم کردار اور مستقبل کی حکمت عملی:
فیفا کی عالمی تنظیم نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
فیفا کے صدر گیانی انفاٹینو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں
کانگریس کے اراکین
اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
میامی میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ کے دوران، فیفا صدر اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نو منتخب صدر سید محسن گیلانی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی،
جس میں پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورت حال، انتظامی اصلاحات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انفاٹینو نے محسن گیلانی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر مبارکباد دی،
اور پاکستان میں فٹبال کی گورننس میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ فیفا پاکستان میں فٹبال کی بحالی اور اسے عالمی سطح پر لے جانے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
اس موقع پر، فیفا صدر نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا اور پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی۔
انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کے ماحول کو سمجھنے، کھلاڑیوں سے ملاقات اور فٹبال کے انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی۔
محسن گیلانی نے بھی فیفا صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں
ٹیلنٹ کی تلاش
نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت
کوچنگ کے شعبے میں بہتری
اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اپنے ویژن کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایف ایف نئی قیادت کے تحت ایک مربوط روڈ میپ پر عمل پیرا ہے،
جس کا مقصد مقامی لیگ کو مستحکم کرنا، کوچنگ کورسز کا انعقاد، گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی نشوونما اور بین الاقوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔