بزنستازہ ترینرجحان

اسلام آباد ایئرپورٹ چھوٹے طیاروں کی پارکنگ بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر شروع

Spread the love

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کامیابی کے ساتھ چھوٹے طیاروں کی پارکنگ بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر شروع کر دی ہے۔

پرواز PA231 (A321-200) اور PF769 (A320-200) کو بالترتیب اسٹینڈ 06 اور 07 پر کامیابی سے پارک کیا گیا۔

اس عمل کے دوران مسافر برج اور گراؤنڈ پاور یونٹ بھی مکمل طور پر فعال رہیں۔

یہ اقدام 9 میں سے 8 بڑے اسٹینڈز کو چھوٹے طیاروں کے لیے موزوں بنا کر آپریشنل لچک، کم ٹرن اراؤنڈ وقت، مسافروں کی سہولت، اور PAA کی آمدنی میں اضافہ کرے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button