تازہ تریندنیارجحان

ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب ہے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ

شیئر کریں

ایران کی یورینیئم افزودگی میں تشویشناک حدیں، آئی اے ای اے کی رپورٹ:

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنی یورینیئم

افزودگی کی سطح کو اس حد تک پہنچا دیا ہے جو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے پاس اب 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت مقرر کردہ مقدار سے 45 گنا زیادہ افزودہ یورینیئم موجود ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران واحد ملک ہے، جو کہ غیرایٹمی ہونے کے باوجود، ایسی افزودگی کر رہا ہے۔

اس رپورٹ نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

اسرائیل نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ
واضح ثبوت ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن

نہیں بلکہ ہتھیار بنانے کے ارادے سے ہے، اور عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا

ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر پُرامن سمجھتا ہے، اور امریکہ کے مؤقف سے متفق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران عالمی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے اور اس کے پروگرام کا ہدف صرف اور صرف پرامن مقاصد ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button