
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی:
پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی:
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں،
جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی دیکھی گئی،
جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کمی کے بعد اب یہ 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں اے پی جی جے ایس اے کے مطابق
فی اونس سونے کی قیمت 3,263 ڈالر تھی، جس میں کاروباری دن کے دوران 13 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 427 روپے پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیے:
انٹرا ڈے اپ ڈیٹ: ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ