تازہ تریندنیارجحان

خام تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر سے زائد کی کمی

شیئر کریں

خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی!

ممکنہ پیداوار میں اضافے اور امریکی روزگار کے کم اعداد و شمار کا اثر:

عالمی مارکیٹ میں جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں ایک دن کے دوران 2 ڈالر سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی ہے۔

اس کی وجہ اوپیک پلس کے ممکنہ پیداوار میں اضافے اور امریکہ میں اقتصادی صورتحال کے

حوالے سے کمزور ملازمت کے اعداد و شمار ہیں۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.04 ڈالر یا 2.85

فیصد کی کمی کے ساتھ 69.66 ڈالر فی بیرل رہ گئی، جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)

1.95 ڈالر یا 2.82 فیصد کمی کے ساتھ 67.31 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

اوپیک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم اور اس کے اتحادی ممکنہ طور پر اتوار تک ستمبر کے لیے

روزانہ 5.48 لاکھ بیرل اضافے پر اتفاق کر سکتے ہیں،

تاہم مذاکرات جاری ہیں اور یہ اضافہ اس سے کم بھی ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف،

امریکی محکمہ محنت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں صرف 73,000 نئی ملازمتیں

پیدا ہوئیں، جو کہ اقتصادی ماہرین کی توقعات سے بہت کم ہیں۔

اس کے نتیجے میں امریکی بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد سے بڑھ کر 4.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ٹیرف میں کمی پر سرمایہ کار خوش،100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button