
سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی معطلی کا حکم معطل کر دیا!
سندھ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو
عہدے سے ہٹانے کا محتسب کا حکم روک دیا ہے۔
کمپنی نے اس فیصلے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا،
جس میں بتایا گیا ہے کہ مونس علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،
جس پر عدالت نے 31 جولائی 2025 کے محتسب کے حکم پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
اس سے قبل، سندھ کے محتسب جسٹس (ر) شاہنواز طارق نے ایک خواتین کے خلاف کام کی جگہ پر
ہراسانی کے مقدمے میں مونس علوی کو مبینہ طور پر ملوث پائے جانے پر انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا،
اور 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ محتسب کے فیصلے کے مطابق،
مونس علوی کو ایکٹ 2010 کی دفعہ 4(4)(ii)(c) کے تحت سزا سنائی گئی ہے،
اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب،
مونس علوی نے محتسب کے فیصلے کو ”انتہائی تکلیف دہ“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
یہ فیصلہ ان کے مطابق صورتحال کی صحیح عکاسی نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ پیشہ ورانہ اصولوں، دیانتداری اور وقار کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں،
اور ایک محفوظ اور شامل کرنے والی کام کی جگہ کے قیام پر یقین رکھتے ہیں۔
خاتون کو ہراساں کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم