کراچی: کامیڈی کنگ عمر شریف کے مداحوں کے کیے انتہائی افسوسناک خبر عمر شریف جرمنی کے نجی اسپتال میں شدید علالت کے باعث 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
شہنشاہ ظرافت اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ
کے نام سے برصغیر کے عظیم فنکار عمر شریف گزشتہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شدید علیل تھے، وہ چند روز قبل علاج کے لیے امریکا روانہ ہوئے تھے، مگر طبیعت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے کامیڈی کنگ پاکستانی لیجنڈ فنکار عمر شریف آج اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر ابدی سفر پر روانہ ہوگئے ہیں۔
کامیڈی کنگ عمر شریف کو گزشتہ دنوں علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا جارہا تھا جہاں اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا آپریشن کرنا تھا جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکموتوں کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
ڈاکٹرز کی جاب سے سفر کے لیے فٹ قرار دیے جانے کے بعد عمر شریف اپنی اہلیہ کے ہمراہ بزریعہ ایئر ایمبولینس امریکہ کے لیے روانہ ہوئے مگر نے راستے میں طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں جرمنی کے ایک اسپتال میں عارضی طور پر داخل کردیا گیا. جہاں وہ اپنے کروڑوں مداحوں اور چاہنے والوں کو اداس چھوڑ گئے، سب کے چہروں پر ہنسی اور مسکراہت بکھیرنے والے نے آج سب کو رلا دیا۔