کراچی: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی ادارے، بینکس اور اہم کمپنیاں سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں۔
نیشنل بینک سمیت کئی اداروں کو فروری میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق خط لکھا لیکن ہماری تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ملک ک پہلی سائبر سیکورٹی ہیکاتھون سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی کامیاب سائبر سیکیورٹی کی پالیسی بنائی جاچکی ہے، پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنی تجاویز دی، جس کے پاس سائبر پاور ہوگی وہ تمام چیزوں کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں ایف بی آر اور نیشنل بینک پر سائبر حملہ ہوا، ایف بی آر میں جو آئی ٹی ایکسپرٹ بیٹھا تھا وہ کسٹم گریڈ کا افسر تھا، چاہتے ہیں اچھے ماہرین لوگ نکل سکیں جو ملک وقوم کی خدمت کریں، یورپ اور امریکا میں پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔