انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

جاوید اختر متنازعہ مذہبی بیان دینے پر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں

شیئر کریں

جاوید اختر کا متنازعہ بیان پھر سوشل میڈیا پر، جنت اور جہنم کے حوالے سے طنزیہ تبصرہ:

معروف مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔

ایک تقریب میں دیے گئے اپنے حالیہ بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے،

جس میں وہ جنت اور دوزخ سے متعلق طنزیہ رائے ظاہر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں جاوید اختر کہتے ہیں کہ

"جنت میں میرے پسندیدہ پھل جیسے کیلا اور امرود نہیں ہیں، شاید یہ پھل جہنم میں ہوں، اسی لیے میں جنت جانے کی کوشش نہیں کرتا۔”

ان کے اس بیان پر تقریب میں موجود لوگوں نے ہنسی خوشی ردعمل ظاہر کیا،

لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سخت تنقید کی ہے۔

کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے محض لوگوں کو ہنسانے کے لیے اپنی آخرت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

یہ بیان انہوں نے دو سال قبل ایک تقریب میں دیا تھا، جو اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جاوید اختر کے متنازع بیانات سوشل میڈیا پر زیر بحث آئے ہوں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے پاکستان اور مذہب سے متعلق کئی بیانات دیے تھے،

جن پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک پرانے پروگرام میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں پاکستان

اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ جہنم کو ترجیح دیں گے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button