بزنستازہ ترینرجحان

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

شیئر کریں

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عالمی و مقامی مارکیٹ میں نئے ریکارڈ:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر بڑھ کر 3377 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اس اضافے کے پیش نظر،

مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے پر جا پہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 232 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا،

جس کے بعد یہ 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز، پیر کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا بھاری اضافہ

ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی سطح پر پہنچی تھی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 57 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 ہزار 482 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیے:

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ

پاکستان کا فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی، 11 فیصد مقرر

پنشن اور ٹیکس ریلیف کی حد، ایف بی آر کا دو اہم بجٹ تجاویز پر کام شروع

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button