تازہ تریندنیارجحان

ٹیسلا کا بھارت میں سرمایہ کاری سے انکار

شیئر کریں

بھارتی معیشت میں بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، ٹیسلا کا بھارت میں سرمایہ کاری سے انکار:

بھارت میں مودی حکومت کی سخت گیر معاشی پالیسیوں اور پیچیدہ قوانین کے نتیجے میں غیر ملکی

سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔ جنتا دل (سیکولر) کے سینئر رہنما ایچ ڈی کمارا سوامی نے

مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی کمپنی ٹیسلا نے

بھارت میں گاڑیاں بنانے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق،

ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری قائم کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں حکومت کی

ناقص پالیسیاں، ٹیرف کے پیچیدہ امور اور قانونی رکاوٹیں شامل ہیں۔ اس معاملے کی تصدیق معتبر

اداروں جیسے The Wire اور The Hindu نے بھی کی ہے،

جنہوں نے اس فیصلے کو بھارت میں بیرونی سرمایہ کاری کے اعتماد میں کمی کا مظہر قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کا یہ فیصلہ نہ صرف سرمایہ کاری کے امکانات کو محدود کرتا ہے بلکہ

لاکھوں روزگار کے مواقع بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

اس صورتحال نے بھارت کے کاروباری ماحول پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں اور مودی سرکار کی

معاشی حکمت عملی کی ناکامی کو واضح طور پر ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button