پاکستانتازہ ترینرجحان

بھارت کے میزائل حملے، پاکستان کی جوابی کارروائی، تین طیارے مار گرائے

شیئر کریں

پاک فوج کا مؤثر اور فوری ردعمل دشمن کے دو طیارے مار گرائے:

بھارت نے پاکستان کے تین مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں جس ایک بچہ شہید اور 2شدید زخمی ہیں ،

پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج نے مؤثر اور فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے اپنی

حدود سے پاکستان کے تین مختلف علاقوں پر میزائل داغے ہیں۔ نشانہ بننے والے مقامات میں احمد پور

شرقیہ (ضلع بہاولپور)، مظفرآباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) شامل ہیں۔

بھارتی آلہ کار بی ایل اے کا سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 اہلکار شہید

بہاولپور میں چار زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس

پھیل گیا۔ مظفرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی دھماکوں کی شدت محسوس کی گئی اورحملوں

کے بعد شہر بھر میں پاور بلیک آؤٹ ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جوابی

کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور سیکیورٹی ادارے مکمل ہائی الرٹ پر ہیں، حالات پر قریبی نظررکھی

جارہی ہے اورعوام کو جلد تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق

بھارتی بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج نے مؤثر

اور فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق

بھارت نے صرف غیر مسلح اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جو کہ ایک ناقابل معافی جنگی جرم ہے۔

پاک افواج نے ہر شہید پاکستانی کا بدلہ لیتے ہوئے دشمن کے طیارے تباہ کردیے ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا

اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔ صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان مکمل

ہائی الرٹ پر ہیں اور ملک بھر میں دفاعی تیاریوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button