تازہ تریندنیارجحان

اسرائیل کا غزہ کیلئے امداد لے جانیوالی کشتی میڈلین پر ڈرون حملے کے بعد قبضہ

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے امدادی کشتی ’میڈلین‘ کو دریائے فلسطین میں ڈرون حملے کے بعد قبضہ کر لیا:

اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا کے تحت غزہ کو امداد پہنچانے والی کشتی ’میڈلین‘ کو بین الاقوامی پانیوں

میں ڈرون حملے کے بعد روک لیا اور عملے کو یرغمال بنا لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق،

اسرائیلی بحریہ نے کشتی کا محاصرہ کیا اور اس کا مواصلاتی نظام بند کر دیا،

ساتھ ہی فون لائنیں بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے،

جس کے نتیجے میں لائیو براڈکاسٹ بھی منقطع ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق،

اسرائیلی فوج نے کشتی پر ڈرونز سے حملہ کیا اور اس دوران لوگوں پر سفید اسپرے کیا گیا،

جس سے ان کی جلد متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ

فریڈم فلوٹیلا کا یہ جہاز اسرائیلی بندرگاہ اشدود پہنچا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 6 جون کو سسلی سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں معروف ماحولیاتی سرگرم کارکن

گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن سمیت مختلف ممالک کے 12 افراد سوار تھے۔

بنگلہ دیش میں اگلے سال عام انتخابات کرانے کا اعلان

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات، کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.9 ارب ڈالر کا تاریخی سرپلس

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button