پاکستانتازہ ترینرجحان

ترقیاتی بجٹ: وزارت خزانہ نے فنڈز کے اجرا کی حکمت عملی جاری کر دی

شیئر کریں

2025 مالی سال کے ترقیاتی اور جاری اخراجات کے بجٹ کے فنڈز کے اجرا کی نئی حکمت عملی جاری:

وزارتِ خزانہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے ترقیاتی اور جاری اخراجات کے بجٹ کے فنڈز کی

فراہمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی متعارف کروا دی ہے،

جس کے تحت تمام فنڈز کا اجرا "فِسکل اسپیس” (مالی گنجائش) کی دستیابی سے مشروط ہو گا۔

اس حوالے سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق،

ترقیاتی بجٹ کے فنڈز کا اجرا فوری طور پر نافذ العمل تصور کیا جائے گا اور آنے والے احکامات تک جاری رہے گا۔

ترقیاتی بجٹ سے فنڈز کی منظوری منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات ڈویژن کی طرف سے

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کی جائے گی، جس کا تقسیم کار سہ ماہی بنیادوں پر ہو گا۔
پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد
دوسری میں 20 فیصد
تیسری میں 25 فیصد
اور چوتھی میں 40 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

ملازمین سے متعلق اخراجات اور پنشن کی ادائیگیوں کے لیے ہر سہ ماہی میں 25 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں گے،

جبکہ تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات (Non-ERE) کے لیے پہلی سہ ماہی میں
15 فیصد
دوسری
اور تیسری میں 25 فیصد
اور چوتھی میں 35 فیصد فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

دفتر و رہائشی عمارات کے
کرائے
پنشن کی کمویوٹڈ ویلیو
ایل پی آر کی نقد ادائیگیاں

اور وزیراعظم امدادی پیکج کے لیے 45 فیصد فنڈز پہلی ششماہی میں اور 55 فیصد دوسری ششماہی میں جاری کیے جائیں گے۔

جاری اخراجات کے لیے مختص فنڈز کی اجرائی گرانٹس اور اپروپری ایشنز کے تحت سہ ماہی بنیادوں پر کی جائے گی،

جس میں
پہلی سہ ماہی میں 20 فیصد دوسری اور تیسری میں 25 فیصد، اور چوتھی میں 30 فیصد فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

حکمت عملی کے مطابق،

وزارتِ منصوبہ بندی اور متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز (پی اے اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ

ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے دوران پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے اصولوں کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔

وزارتِ منصوبہ بندی ہر سہ ماہی میں سیکٹر منصوبہ یا ڈویژن کی بنیاد پر فنڈز کی اجرائی کی حکمت عملی مرتب کرے گی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button