
جعلی کال سینٹر پر کارروائی، 149 افراد گرفتار، بیشتر غیر ملکی:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جمعرات کو ایک بڑے جعلی
کال سینٹر پر چھاپہ مارا جس کے دوران 149 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ان میں سے 71 غیر ملکی ہیں، جن میں زیادہ تر چینی شہری شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق،
یہ کارروائی فیصل آباد کے صنعتی علاقے میں کی گئی، جہاں ایک بڑے کال سینٹر کا انکشاف ہوا،
جو پونزی اسکیموں اور جعلی سرمایہ کاری کے دھندے میں ملوث تھا۔
یہ گروہ عوام کو گمراہ کر کے غیر قانونی طور پر بھاری رقوم جمع کر رہا تھا۔
چھاپہ سابقہ فیسکو کے چیئرمین تسہین اعوان کے مکان پر مارا گیا، جہاں سے بہت سے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
حراست میں لیے گئے افراد میں
78 پاکستانی
48 چینی شہری
اور دیگر نائیجیریا
فلپائن
سری لنکا
بنگلہ دیش
زمبابوے
اور میانمار کے شہری شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق، گرفتار افراد میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔
اس کارروائی سے جعلی کال سینٹر کا بڑا حصہ بے نقاب ہوا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیے:
پی ٹی اے اور میٹا کا انسدادِ دہشت گردی پر ڈیجیٹل ورکشاپ میں اشتراک