تازہ تریندنیارجحان

عالمی منڈی میں برینٹ کرؤڈ 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

Spread the love

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق

برینٹ کرؤڈ کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے روس پر امریکی پابندیاں قیمت بڑھنے کی وجہ ہیں۔

امریکی پابندیوں سے برآمد متاثر

امریکی پابندیوں کے بعد روسی تیل کی برآمد متاثر ہوئی۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار میں یومیہ50 ہزار بیرل کمی ہوئی۔

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ

دوسری جانب ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار

31دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234 بیرل ریکارڈکی گئی

جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63995 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 31دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3165 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی

جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2905 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button