تازہ ترینرجحانصحت

کینسر کی جلد تشخیص کیلئے ماہرین کی اہم تجویز

شیئر کریں

نئی تحقیق، سالانہ خون کے ٹیسٹ کینسر کی جلد تشخیص میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:

کینسر کی ابتدائی علامات کے لیے سالانہ خون کے ٹیسٹ کروانے کا رجحان بڑھ رہا ہے،

جس سے نصف مریضوں کو بیماری کے اسٹیج پر پہنچنے سے روکا جا سکتا ہے۔

اس تازہ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ طریقہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سائنسدان سادہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کا پتہ لگانے کے امکانات پر

تحقیق کر رہے ہیں، تاکہ مریضوں کی بقا کی شرح بہتر بنائی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے برطانیہ کی

نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) مختلف ٹیسٹوں جیسے گیلیری ٹیسٹ اور miONCO-Dx پر تجربات کر رہی ہے۔

تحقیقی نتائج اور اہم تجاویز:

حال ہی میں جرنل "بی ایم جی اوپن” میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ سالانہ یا ہر دو

سال بعد اسکریننگ کرانے سے بیماری کی جلد تشخیص ممکن ہو سکتی ہے،

اور اس سے کینسر کے اسٹیج تک پہنچنے سے روکا جا سکتا ہے جہاں علاج مشکل ہو جاتا ہے۔

محققین نے تیزی سے بڑھنے والے ٹیومرز (جو دو سے چار برس تک پہلی اسٹیج پر رہ سکتے ہیں) اور تیز

رفتار جارحانہ ٹیومرز (جو ایک سے دو برس تک اس مرحلے پر رہتے ہیں) پر خاص توجہ دی ہے۔

کینسر کی اقسام کا جامع جائزہ:

اس مطالعہ میں
مثانے
چھاتی
سروائیکل
باؤل
گردے
جگر
بائل ڈکٹ
پھیپھڑے
اوویرین
لبلبہ
پروسٹیٹ
جِلد
اور خون کے کینسر سمیت مختلف اقسام کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

نتائج اور اہمیت:

تحقیقی تجزیے سے معلوم ہوا کہ خون کے ذریعے کی جانے والی یونیورسل اسکریننگ سے کینسر کی جلد

تشخیص ممکن ہو سکتی ہے، اور یہ روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

اس سے نہ صرف بیماری کی شدت میں کمی آ سکتی ہے بلکہ مریضوں کی زندگی بچانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button