
ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن الاسکا میں ملاقات کے لیے پہنچ گئ!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن الاسکا کے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ہی ملاقات متوقع ہے۔
برطانوی میڈیا ’بی بی سی‘ کے مطابق،
امریکی صدر اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون کے ذریعے الاسکا پہنچے،
جب کہ روسی سرکاری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ولادیمیر پیوٹن بھی الاسکا پہنچ چکے ہیں۔
امریکی صدر کے قریبی مشیروں میں وزیر خارجہ مارکو روبیو، وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی
اسٹیو وٹکوف اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف شامل ہیں،
جو روس-یوکرین جنگ کے حل کے لیے امن کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔
ملاقات کا وقت مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 12:20 بجے) بتایا گیا ہے،
جو ایلمینڈورف-رچرڈسن بیس پر ہونے کی توقع ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ
ملاقات میں تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے گئے ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ
محسوس ہوا کہ روسی صدر کسی معاہدے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، تو وہ اجلاس سے واک آؤٹ بھی کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ۔پیوٹن سربراہی اجلاس امریکی فوجی اڈے پر ہوگا