پاکستانتازہ ترینرجحان

سیلابی ریلوں سے خیبر پختونخوا میں تباہی، باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کریش

شیئر کریں

خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں، 200 سے زائد افراد جاں بحق!

خیبرپختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔

مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 202 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 126 مرد، 8 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔

امدادی ہیلی کاپٹر کا حادثہ، 5 اہلکار شہید:

باجوڑ کے علاقے چینگی بانڈہ کے قریب خیبرپختونخوا حکومت کا امدادی ہیلی کاپٹر کریش کر گیا۔

حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہو گئے۔

وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو فوری امداد کی ہدایت:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں مکمل تعاون اور امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات کی،

جس میں خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

40 افراد لاپتہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری:

صوبے میں سیلاب کے باعث 40 افراد لاپتہ ہیں۔ حکومتی ادارے انسانی جانوں کو بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

بونیر میں سب سے زیادہ نقصان، 100 سے زائد افراد جاں بحق:

بونیر سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں 100 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

20 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ سوات
باجوڑ
تورغر
اپر و لوئر دیر
اور مانسہرہ میں بھی شدید نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو آپریشنز جاری، کلاؤڈ برسٹ نے صورتحال سنگین بنا دی:

ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے اچانک سیلابی کیفیت پیدا ہوئی جس نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button