بزنستازہ ترینرجحان

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 28فیصد اضافہ ریکارڈ

Spread the love

جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد نموریکارڈکی گئی ہے

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق

مالی سال کے پہلے6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی

دسمبر2024 میں ملک میں 135134 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی

جو نومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49 فیصدزیادہ ہے۔

نومبر میں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں کے 46398 یونٹس کی فروخت ہوئی جو

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30662 یونٹس کے مقابلے میں 51فیصدزیادہ ہے

دسمبرمیں کاروں کے 7864 یونٹس کی فروخت ہوئی جودسمبر2023 کے مقابلے میں 60فیصد زیادہ ہے

دسمبر2023 میں ملک میں کاروں کے 4915 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے مجموعی طورپر 104 یونٹس جبکہ دسمبرمیں 41یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button