بھارت میں پاکستانی گانے مشہور پلیٹ فارم سے ہٹا دیے گئے

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی موسیقی اور مواد پر پابندیاں:
پابندیوں کا آغاز اور سپاٹی فائے سے پاکستانی گانوں کی حذف:
مودی حکومت نے بھارت میں معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے سے تمام پاکستانی گانوں کو ہٹا دیا ہے۔
اس اقدام کے نتیجے میں موسیقی کے شائقین میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق،
یہ پابندیاں صرف سپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک سے بھی پاکستانی گانے اور مواد کو ہٹا دیا گیا ہے۔
فلم اور اداکارہ کی تصاویر بھی حذف:
صرف موسیقی ہی نہیں، بلکہ ویب سیریز اور پوڈکاسٹس سے بھی پاکستانی اداکاروں اور فلموں کی تصاویر کو حذف کیا جا رہا ہے۔
مثال کے طور پر، فلم "صنم تیری قسم” کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر اور فلم "رئیس”
کے پوسٹر سے اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر بھی ہٹا دی گئی ہے۔
زی میوزک اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی پابندیاں:
واضح رہے کہ بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے پہلے اپنے یوٹیوب چینل سے معروف گلوکار
عاطف اسلم کے گانوں کو ہٹایا تھا۔ اب، بھارت نے بڑے پیمانے پر پاکستانی گانوں کو مختلف میوزک
اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے بھی نکال دینا شروع کیا ہے۔
پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندیاں:
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی گئی تھیں۔
میوزک کمپنیوں اور فلم انڈسٹری کی جانب سے بھی بھارتی فلموں کے
البمز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر اور مواد کو ہٹایا جا رہا ہے